اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نیشنل میوزیم نے اس نمائش میں قدیم ایران کے اٹھائیس اہم اور تاریخی مقامات سے متعلق تصاویر اور ماڈل نیز اشیاء کی نمائش کی ہے۔ اس نمائش میں ایران کو ہندوستان، برطانیہ اور روس کے میوزیموں کا بھی تعاون حاصل ہے۔ ایران کے نیشنل میوزیم نے ایران کے قدیمی مقامات اور عمارتوں کے ماڈل کو اس نمائش میں پیش کیا ہے جن میں تخت جمشید، کلاردشت، شوش، ہمدان، حاجی آباد فارس اور حصار جیسے اہم مقامات کے ماڈل شامل ہیں۔ ان ایرانی عمارتوں اور مقامات کی تاریخ، تین ہزار سال قبل از مسیح سے ساسانیہ دور تک پر محیط ہے۔ نئی دہلی میں ہونے والی یہ نمائش ملک سے باہر ایران کے نیشنل میوزیم کی پہلی نمائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169